ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستان نے مودی پرمنصوبہ بند مذمتی مہم چلانے کا الزام لگایا

پاکستان نے مودی پرمنصوبہ بند مذمتی مہم چلانے کا الزام لگایا

Mon, 26 Sep 2016 11:58:28    S.O. News Service

اسلام آباد، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ وہ دہشت گردی کو برآمد کر رہا ہے۔پاکستان نے کہا کہ یہ بیان کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پوری طرح سے منصوبہ بند مذمتی مہم کا حصہ ہے ۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ میں ایک جلسہ عام میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔دفتر خارجہ نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوستانی قیادت اشتعال انگیز بیانات دے کر اور بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کے خلاف پوری طرح سے منصوبہ بند مذمتی مہم چلا رہی ہے۔بڑی سیاسی سطح پر اس طرح کا برتاؤ کا غیر ذمہ دارانہ مظاہرہ پاگل پن ہے۔بیان میں الزام لگایا گیاکہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ ہندوستان مایوسی میں دنیا کی توجہ کشمیر میں بے قصور اور بے بس بچوں، خواتین سمیت کشمیریوں کے خلاف اپنی افواج کی طرف ڈھائے جا رہے مظالم سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔کشمیر میں مارے گئے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے تناظر میں دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیری نوجوان لیڈر برہان وانی کا اس سال جولائی میں انصاف کے دائرے سے باہر قتل کے بعد سے کشمیر میں مظالم میں اضافہ ہوا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ اتوار کو ہوئے اری دہشت گردانہ حملے کے بعد کل پہلی بار کسی عوامی تقریر میں پاکستان پر شدید حملہ بولا تھا جس کے بعد آج پاکستان کا یہ ر د عمل سامنے آیا ہے۔مودی نے کہا تھا کہ 18؍جوانوں کی قربانی بیکار نہیں جائے گی اور پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
مودی نے بی جے پی کی قومی کونسل کے اجلاس سے الگ کوجھی جو ڈ میں منعقد جلسہ عام میں کہاکہ دہشت گردوں کو صاف صاف سن لینا چاہیے کہ ہندوستان اری حملے کو کبھی نہیں بھولے گا۔میں پاکستان کے حکمران کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے 18جوانوں کی قربانی بیکار نہیں جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کے ممالک جہاں 21ویں صدی کو اس براعظم کی صدی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، وہیں پاکستان دہشت گردی پھیلا کر اور بے گناہوں کو مار کر ایشیا میں خون کی ہولی کی سازش میں لگا ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان میں الزام لگایا گیاہے کہ گزشتہ 75دنوں میں ہندوستانی فورسز نے 100سے زائد کشمیریوں کو بھیانک طریقے سے مار دیا، سینکڑوں لوگوں کو نابینا کر دیا اور ہزاروں لوگوں کو زخمی کر دیا۔دفتر خارجہ نے دعوی کیا کہ بین الاقوامی برادری نے ان مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے اور اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم(او آئی سی) کے ساتھ ساتھ بہت سے ممالک نے اس پر تشویش ظاہر کی ہے۔اس نے ہندوستان پر سرکاری مشینری کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسر کرتے رہنے کا الزام بھی پرلگایاہے ۔بیان میں کہا گیاہے کہ ہندوستانی بحریہ کے افسر اور خفیہ افسر کلبھوشن جادھو کی گرفتاری اور ان کے اقبالیہ بیانات سے یہ بات پوری ظاہر ہو گئی ہے کہ ہندوستان بلوچستان اور فاٹا سمیت پاکستان کے کئی حصوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ہوا دیتا ہے۔


Share: